Sunday, June 30, 2013

زونگ نے نوجوانوں کے لیے ‘سرکل’ پیش کر دیا

Circle Launch Photo 300x193 زونگ نے نوجوانوں کے لیے سرکل پیش کر دیازونگ نے آج اپنے یوتھ برانڈ –سرکل- کے اجراء کا اعلان کیا جس کا نعرہ ہے “ہمیشہ ٹوگیدر”۔ زونگ نوجوانوں کے لیے بہترین نرخ پیش کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ زونگ نے کہا کہ نعرہ “ہمیشہ ٹوگیدر” ظاہر کرتا ہے کہ نوجوانوں کے لیے رابطے میں رہنا اور اپنی زندگی کے تجربات کو دراز تر کرنے کے لیے دوستوں کے حلقے سے منسلک رہنا کتنا ضروری ہے۔
کسی بھی دوسرے برانڈ کی طرح زونگ کہتا ہے کہ اس نے سرکل کے اجراء سے قبل گزشتہ ایک سال میں تمام جامع تحقیق اور تجربات کیے ہیں۔
زونگ کی اعلی انتظامیہ “سرکل” کی افتتاحی تقریب میں سرکل ٹیم کے ساتھ
چیف کمرشل آفیسر زونگ ساجد محمود نے نئے برانڈ کے اجراء کے موقع پر کہا کہ:
“نوجوان پاکستان کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ہیں، تقریباً 63 فیصد۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اپنے ملک میں نوجوانوں کو مختار بنانا اور اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانے میں مدد دینا ہماری ذمہ داری ہے۔”
زونگ نے ہمیشہ پاکستان کے نوجوانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے اور کھیلوں اور فیشن سے لے کر موسیقی تک کے شعبوں میں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع دیے ہیں۔ ہمارا نیا منصوبہ، سرکل، نوجوانوں کو اپنے دوستوں اور پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے سستے ترین پیکیجز پیش کرتا ہے۔”

سرکل کلب:

سرکل صارفین کے لیے بہترین نرخ مندرجہ ذیل ہوں گے:
  • آن نیٹ: 0.90 روپے جمع ٹیکس فی 30 سیکنڈز
  • آف نیٹ: 0.90 روپے جمع ٹیکس فی 30 سیکنڈز
  • موبائل انٹرنیٹ: 12 روپے فی ایم بی
  • ایس ایم ایس: 50 پیسہ فی ایس ایم ایس

فل گپ شپ وائس بنڈل:

سرکل آپ کو رابطے کی اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف 5 روپے روزانہ میں ایک بنڈل پیک دیتا ہے۔ بنڈل کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
  • بنڈل کی قیمت: 5 روپے جمع ٹیکس روزانہ
  • مفت آن نیٹ منٹس روزانہ: 75
  • مفت ایس ایم ایس روزانہ: 500
  • مفت ایم ایم ایس روزانہ: 100

ٹھکاٹھک ایس ایم ایس بنڈل:

سرکل ایس ایم ایس بنڈل کے ساتھ آتا ہے جو 2.5 روپے کے روزانہ چارجز پر ایس ایم ایس کی بھاری تعداد دیتا ہے۔ تفصیلات یہ ہیں:
  • ایس ایم ایس بنڈل قیمت: 2.5 روپے جمع ٹیکس روزانہ
  • مفت ایس ایم ایس روزانہ: 500

چیتا انٹرنیٹ بنڈل:

  • روزانہ موبائل انٹرنیٹ: 4 ایم بی
  • چارجز: 3.99 روپے بشمول ٹیکس
  • ماہانہ انٹرنیٹ بنڈلز – جو زونگ پہلے ہی سے پیش کر رہا ہے – بھی لیے جا سکتے ہیں۔

ایف این ایف ریٹس

ایک مرتبہ سرکل کلب میں شمولیت کے بعد (طریقہ نیچے پڑھیں)صارفین آف نیٹ دوستوں اور اہل خانہ کے نمبروں پر خصوصی گھنٹہ وار رعایتیں حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ تمام سرکل کلب ممبرز کے لیے گھنٹہ واررعایتیں بھی۔
سرکل کلب ایک بڑے ایف این ایف کلب کی طرح ہے، جہاں ہر سرکل کلب ممبر خودکار طور پر آپ کا ایف این ایف بن جائے گا۔ سرکل کلب کے روزانہ کے چارجز 2 روپے جمع ٹیکس ہیں۔
سرکل کلب ممبرز خصوصی کالنگ ریٹس اور دیگر بنڈلز حاصل کر سکتے ہیں:
  • آن نیٹ ایف این ایف: 0.90 روپےجمع ٹیکس فی گھنٹہ
  • آف نیٹ ایف این ایف: 0.90 روپےجمع ٹیکس فی گھنٹہ
  • لامحدود ایس ایم ایس

ایف این ایف کیسے شامل کریں:

  • تمام سرکل صارفین آپ کے ایف این ایف ہیں، جبکہ آپ 5 آف نیٹ ایف این ایف بھی شامل کر سکتے ہیں
  • آف نیٹ ایف این ایف شامل کرنے کے لیے 900 ڈائل کریں

کلب چیک:

  • آپ 4567 پر کوئی مخصوص زونگ نمبر ٹیکسٹ کر کے معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ سرکل میں شامل ہے یا نہیں۔ اگر وہ سرکل میں ہے تو خصوصی آن نیٹ ایف این ایف ریٹس شامل ہوں گے۔

سرکل کلب میں کس طرح شمولیت اختیار کریں:

  • سرکل کلب میں شمولیت کے لیے *456# ڈائل کریں۔

سرکل کلب کے چارجز:

  • چارچز 2 روپے جمع ٹیکس روزانہ
  • ایک مرتبہ سرکل کلب کا حصہ بننے کے بعد آپ ایف این ایف ریٹس، لامحدود روزانہ ایس ایم ایس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

آخری بات:

کال اور ایس ایم ایس کے ریٹ بہت مقابلے کے ہیں۔ چند صورتوں میں سب سے بہترین نہیں (بنیادی ٹیرف برائے آف نیٹ، آن نیٹ) لیکن آف نیٹ اور آف نیٹ ایف این ایف سرکل کلب ممبرز کے لیے بہترین ہیں۔
سرکل بنڈلز بھی متاثر کن ہیں ۔ ان کے روزانہ وائس بنڈلز اس وقت غالباً انڈسٹری میں سب سے بہترین ہیں۔ یہ کسی صارف کی ایک دن کی رابطے کی ضروریات کے مطابق کافی منٹس، ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پیش کرتا ہے؛ اور یہ سب صرف 5 روپے روزانہ میں۔
برانڈ کا احساس دلچسپ اور متحرک ہے۔ البتہ حیران کن بات- جو ہو سکتا ہے حسن اتفاق بھی ہو- کہ سرکل نے بھی پیلے رنگ کا استعمال کیا ہے، جو حال ہی میں یوفون نے اپنے یوتھ برانڈ یوتھ پیک کے لیے استعمال کیا۔
اگر آپ مزید معلومات چاہتے ہیں تو یہ رہی سرکل کی ویب سائٹ: http://zongcircle.com/
ذیل میں زونگ سرکل کا ٹی وی اشتہار دیکھیں:

0 comments:

Post a Comment